29 مئی 2014 - 11:00
ایران کے نائب وزير خارجہ کی فلسطین کے بارے میں امریکہ پر شدید تنقید

ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کے بارے میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور وہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی مخالفت کررہا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں فلسطینی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کے بارے میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور امریکہ کو فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی امریکہ مخالفت کررہا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطین کے وزير خارجہ ریاض المالکی نے فلسطین کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ عراقچي نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ایک مستقل ملک ہے اور اقوام متحدہ کی رکنیت فلسطینی عوام کا حق ہے لیکن امریکہ فلسطینی عوام کے اس مسلم حق کی مخالفت کررہا ہے۔ عراقچی نے کہا کہ ایران ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا صدر ہونے کی حیثیت سے مسئلہ فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ایرانی عوام اور حکومت نےہمیشہ فلسطینیوں کی آشکارا  مدد کی ہے اور آئندہ بھی اس مدد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ واضح رہے کہ ناوابستہ تحریک کے 14 رکن ممالک  فلسطینی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

.....

/169